چینی ڈیم کا عالمی ریکارڈ

پیر 5 جنوری 2015 14:56

چینی ڈیم کا عالمی ریکارڈ

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)چینی ڈیم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑی چینی تھری گارجز ڈیم نے سالانہ بجلی پیدا کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ دس سال پہلے دریائے یانگ ژی پے قائم ہونے والے ڈیم نے سال 2014 میں 98.8 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کی ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ برازیل میں بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق اس طرح کے ڈیم کے ذریعے دس کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہونے سے بچی، تاہم اس بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دس لاکھ لوگوں کو مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے افراد ابھی بھی غربت کا شکار ہیں اور چینی حکومت نے ان لوگوں پر توجہ دینے کی تلقین کی ہے۔ ڈیم کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس ڈیم کے باعث دریا میں موجود ڈولفنزکی بقا کو خطرہ ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 22500 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا حامل تھری جی گارجز ڈیم دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے۔