حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں، سرکاری اداروں میں بیٹھے افسران حکمرانوں کی چاپلوسیوں میں مصروف ہیں، بیرسٹر افتخار گیلانی

پیر 5 جنوری 2015 16:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء)مسلم لیگ (ن )کے رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ ہزاروں نفوس پر مشتمل آباد ی برار کوٹ سڑک کی خستہ حالی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں آئے دن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں حفاظتی دیواریں نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے سرکار ی اداروں میں بیٹھے افیسران حکمرانوں کی چاپلوسیوں میں مصروف ہیں عوام کی فلاح و بہود کے کاموں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حکومت برار کوٹ سڑک کی تباہی کی ذمہ دار ہے اگر کسی حادثہ میں جانی نقصان ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں کی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفد سے ملاقات کے دوران کیا بیرسٹر افتخار نے کہا کہ دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں سڑکوں کی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حادثات کے بعد فرضی غم و غصہ کا اظہار کر کے موجودہ حکمران روائتی طریقہ کار سے اسے بھلا کر عیاشیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں سڑکوں کی خستہ حالت قیمتی انسانی جانوں کو نگلنے کی بڑی وجہ ہے حکومتی ادارے سڑکوں کو تباہ سے روکنے اور انکی تعمیر کیلئے بروقت اقدامات نہیں اٹھا رہے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ برارکوٹ کی 50ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی سڑک کی تباہی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں حکومت فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے حفاظتی دیواروں اور سڑک کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائے بروقت تعمیرات نہ ہونے کی وجہ سے سڑک سرک رہی ہے سرکاری اداروں کو اسکی جانب توجہ دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیئں انہوں نے کہا کہ اگر برارکوٹ روڈ کی تعمیر میں فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو عوام احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائیں گے سڑک کی تباہی کے باعث کسی بھی حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو ا تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر ہو گی اور انکے خلاف ایف آئی آر کروائی جائے گی حکومتی ادارے انسانی جانوں سے کھیلنا بند کر دیں۔