جھڈو، عدالتی حکم پر پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ ،خواتین اور بچوں سمیت 36کسان بازیاب

پیر 5 جنوری 2015 16:44

جھڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) عدالتی حکم پر جھڈو پولیس کا زمیندار اقبال میمن کی زمین پر قائم نجی جیل پر چھاپہ ، 16 مر وخواتین اور19 بچوں سمیت 36 کسان بازیاب ، جھڈو ایس ایچ او شاہنوازخاصخیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیئرام کولھی نے سیشن کورٹ میر پور خاص میں درخواست دی تھی کہ ہمارا زمیندار اقبال میمن ہم پر ظلم کرتا ہے اور ہمیں نجی جیل میں قید کئے ہوئے ہے ، جس پر عدات نے ہمیں حکم دیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہم نے روشن آباد کے گاؤں ہوت چروان میں اقبال میمن کی زمین پر چھاپہ مارا اور وہاں سے آٹھ مرد ، آٹھ خواتین اور بیس بچوں سمیت چھتیس کسانوں کو بازیاب کروایا ،جن میں شریمتی کشمتی،لیلاں ، پنوں ، پرکھو،آمروں،گوری شامل ہیں،جنہیں عدالت ہیش کیا گیا ،جہاں عدالت نے انہیں مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتے ہوئے آزاد کردیا ، دوسری جانب اقبال میمن کے منشی شاہد میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری کوئی بھی نجی جیل نہیں ہے اور نہ ہی ہاریوں پر ظلم کی جاتا ہے حقیقت یہ ہے کہ ہمارا کسانوں پر لاکھوں روپے قرض ہے جسے ہڑپ کرنے کے لئے کسانوں نے یہ ڈرامہ رچایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :