کوئٹہ، مسائل سے نجات کا واحد حل اتباع سنت میں ہے ‘مولانا رمضان مینگل

پیر 5 جنوری 2015 17:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مسلمان آپ ﷺ کی بتائی ہوئی دینی تعلیمات پہ مکمل عمل پیراہوں تو دونوں جہانوں میں نجات کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی کنونیئر مولانا محمد رمضان مینگل قاری عبد الولی فاروقی مولانا عبد الکبیر شاکر مولانا محب اللہ قریشی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اتباع سنت ہر مسئلے کا حل ہے اگر آج تمام مسلمان آپ ﷺ کی پیاری سنتوں پہ عمل پیرا ہوتے تو کہیں بھی مسلمان مغلوب نہیں ہوتے ہم نے آپ ﷺ کی سنتوں کی اہمیت کو ترک کردیا تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے سروں سے رحمت کا سایہ ہٹا دیا دریں اثناء اقراء روضتہ القرآن للاطفال ٹرسٹ میں طلبہ کی تقسیم اسناد کے پروگرام سے اہلسنت والجماعت کے ضلعی معاوٴن کنونیئر مولانا عبد الکبیر شاکر مفتی غلام مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم سے بڑی روشنی اس دنیا میں کوئی نہیں ۔

(جاری ہے)

اگر ہم نے اس ملک کو جہالت کے اندھروں سے نکالنا ہے تو اپنی نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگااگر ہم تعلیم کے ذیور سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں تو اپنے بچوں اور اس ملک کے اچھے مستقبل کی زمانت دی جا سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ دین کی دور ی کی وجہ سے آج معاشرے میں طرح طرح کی برائیان جنم لے رہیں ہیں اگر ہم اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دیں تو ہمارے بچے کئی برائیوں سے بچ سکتے ہیں ۔