ڈیرہ اللہ یار ، نظر انداز کئے جانے پر ن لیگی کارکنوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا

پیر 5 جنوری 2015 17:41

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء )ڈیرہ اللہ یار میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا اپنے ہی پارٹی کے دور میں کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہاہے جائز مسائل حل نہ ہوے تو کوئٹہ پریس کلب کے باہر کیمپ قائم کریں گئے کارکنوں کا اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

05 جنوری 2015ء سے بات چیت تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر فتح علی کھوسہ ،چیرمین گل محمد کھوسہ ،تحصیل جھٹ پٹ کے جنرل سیکرٹری مہربان مری ،عبد الرسول لاشاری ودیگر کا کہنا تھا کہ اپنے ہی دور حکومت میں پارٹی کے ورکرں کو نظر انداز کرنے سمجھ سے بالاتر ہے حلقہ پی بی 26اور حلقہ پی بی 27کے ایم پی ایز کا مسلم لیگی کارکنوں سے رویہ سوتلی ماں جیسی ہے دو سال گزرنے کے بعد بھی پارٹی کارکنوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہیں دونوں رہنماوں کے بنگلوں پر انکے منشی اور منیجر کا راج ہیں ان کا مزید کہنا تھا ضلعی ترقیاتی ا سکمیات میں کارکنوں کو کوٹہ نہ دینا ،مسلم لیگی ایم پی ایز کے محکموں میں پارٹی کے کارکنوں کو ملازمت میں کوٹہ نہ دینا اور اس حد تک وہ پارٹی کے کارکنوں سے میٹنگ تک نہیں کرتے اگر ہمارے جائزمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم کوئٹہ پر یس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے بلوچستان بھر میں انکے خلاف پارٹی کے نظریاتی کارکن روڈوں پر نکلیں گے۔