تحریک صراطِ مستقیم پاکستا ن کے زیر اہتمام بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت ،علمائے اہلسنت کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی ریلی

پیر 5 جنوری 2015 17:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) تحریک صراطِ مستقیم پاکستا ن کے زیر اہتمام بسلسلہ تحفظ ناموس رسالت اور علمائے اہلسنت کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ پریس کلب سے لے کر اسمبلی ہال چوک پر اختتام پزیر ہوگی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ مرکز صراط ِمستقیم ، جامعہ جلالیہ رضویہ ، مرکز فدایان ختم نبوت پاکستان ، جلالی ہاوس سمیت کئی مراکز اہلسنت ، اور علمائے اہلسنت کی رہائش گاہوں پر چھاپے جبکہ سر براہ فدایان ختم نبوت پاکستان شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی، مولانا محمد سعید انجم ، محمد عاصم جلالی، مولانامحمد نظام الدین جلالی، محمد بلال رضوی، مولانا محمد ظفر اقبال جلالی سمیت بیسیوں کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی غنڈہ گردی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت ہٹ دھرمی پر اُتر آئی ہے۔ چھاپے اور گرفتاریوں سے ہمیں ناموس رسالت ﷺ کے مقدس مشن سے ہٹایا نہیں جاسکتا ۔ کیونکہ عشق رسول میں جینا اور مرنا مومن کی پہچان ہے۔ نظام مصطفےٰﷺکے نفاذ کیلئے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے اور غازی ممتاز حسین قادری اُمت مسلمہ کے ہیرو ہیں ہم ان کی رہائی کیلئے کی قانونی، آئینی اور اخلاقی طور پر مدد کرتے رہیں گے ۔

کیونکہ پاکستان کلمہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے مگر کچھ قوتیں پاکستا ن میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو پھیلانا چاہتی ہیں اسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 295cکا تحفظ آئین پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ہے ۔ کچھ نادیدہ قوتیں آپریشن ضرب عضب اور قومی الیکشن پلان کو ناکام بنانے کیلئے ملک کی پُر اِمن اکثریت اہلسنت و جماعت کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جو کسی لحاظ سے بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

اس موقع پرحاجی محمد شفیق کیلانی ، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا فرمان علی نقشبندی ، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا عبدالکریم جلالی ،مولانا محمد یونس قادری،مولانا طاہر الحسن رضوی، مولانا امانت علی سرداری، مولانا ریاست علی جلالی ، مولانا قمر جلالی،شیخ قدیرالزمان جلالی ودیگر بھی موجود تھے۔