سعودی عرب میں خودکش حملہ، دو سرحدی محافظ ہلاک
پیر 5 جنوری 2015 20:29
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری۔2015ء) سعودی عرب کے وزیر داخلہ کے مطابق عراقی سرحد کے قریب ایک خودکش حملے میں دو سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم سعودی عرب اس اتحاد کا حصہ ہے جو عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں میں ملوث ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بارڈر گارڈز کا ایک سینئر افسر بھی شامل ہے۔
سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ شمالی علاقے سویف کے قریب سرحد پر دہشت گرد عناصر کی جانب سے بارڈر گارڈز پر فائرنگ کی گئی۔ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا تاہم دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں وہ خود اور دو سیکورٹی گارڈز ہلاک جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.