اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے ‘حریت رہنماء

پیر 5 جنوری 2015 22:19

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اورتنظیموں حریت قیادت کے درمیان اتحادکو مذید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ5 جنوری 1949 سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی قانونی بنیاد فراہم کرتی ہیں، حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے سربراہ نعیم احمد خان نے سرینگر میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جدوجہدآزادی کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

نعیم خان نے کہاکہ اقوا م متحدہ سمیت عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مذید فروغ دیں اور بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کی سازشوں کا شکا ر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سرینگر میں مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے 18قراردادیں منظور کر چکا ہے ۔

انہوں نے عالمی ادارے پر زوردیا کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات بہتر ہو سکیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء یاسمین راجہ اور حریت رہنماء فریدہ بہن جی نے بھی اپنے بیانات میں اقوام متحدہ کی 5جنوری 1949کی قرارداد حق خوداردیت کی بنیاد پر رائے شماری کے زریعے مسئلہ کشمیر کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کشمیریوں کو آئینی اور قانونی حیثیت فراہم کرتی ہے ۔

انہوں نے مذید کہاکہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد سے مسئلہ کشمیر کو منصفانہ طور حل کیا جاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر آج تک حل طلب ہے ۔حریت رہنماؤں نے کہاکہ عالمی ادارے کی یہ آئینی زمہ دار ہے کہ وہ اپنی منظور شدہ قرادادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے یک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے پاس مسئلہ کشمیربارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :