سانحہ سوپور،قصبے میں آج عام ہڑتال ہوگی، تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،

عالمی برادری سانحہ سوپور اور قتل عام کے دیگر تمام واقعات کی تحقیقات کرا کر جنگی جرائم میں ملوث فورسز اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،سید علی گیلانی

پیر 5 جنوری 2015 22:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سانحہ سوپر کے 22 سال مکمل ہونے پر آج منگل کو قصبے میں عام ہڑتال ہوگی۔تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دی ہے۔ اس موقع پر شاہراہوں اور ٹریفک کا نظام بھی مفلوج رہے گا اور کشمیری احتجاجی مظاہرے کر کے سانحہ سوپور اور قتل کے دیگر واقعات کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے ۔

۔

(جاری ہے)

حریت رہنما سید علی گیلانی اور ٹریڈرز فیڈریشن سوپور نے مکمل ہڑتال اور جامع مسجد سوپور میں نماز ظہر کے بعد جلسہ عام منعقد کرنے کی کال دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ سو پور اور قتل عام کے اس طرح کے دیگر تمام واقعات کی اپنی سطح پر تحقیقات کرائے اور جنگی جرائم میں ملوث فورسز اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لئے اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرے۔6 جنوری1993 کو فورسز کے ہاتھوں سوپور قصبے میں جاں بحق کئے گئے55 عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرتی ہیں اور وہ اس مشن کو پورا ہونے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھتی ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنی زندگی جانوں کو قربان کیا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :