اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کی 11 جنوری کو شادی

پیر 5 جنوری 2015 23:47

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کی 11 جنوری کو شادی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جنوری۔2015ء)حالیہ دنوں میں اسلام کے نور سے منور ہونے والی اہم شخصیات میں ایک نمایاں نام بھارتی اداکارہ مونیکا کا ہے جنہوں نے قبول اسلام کے بعد فلموں سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اب 11 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا پیدائشی نام ریکھا ماروتھیراج تھا اور وہ تامل، تیلگو اور مالایالم فلموں کی مقبول ترین ہیروئنوں میں شمار کی جاتی رہی ہیں۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا اسلامی نام راحمہ رکھا ہے اور اب وہ اپنی سابقہ زندگی اور سرگرمیوں سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی شادی والدین نے طے کی ہے اور ہونے والے دولہا ان کے والد کے قریبی دوست کے بیٹے ہیں۔