مصری ٹی وی نے سعودی عرب کے بادشاہ کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

منگل 6 جنوری 2015 15:01

مصری ٹی وی نے سعودی عرب کے بادشاہ کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری 2015ء) مصری ٹی وی ”النہار“ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود یہ اہم ترین اعلان کرنے والے ہیں کہ وہ اقتدار چھوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوے سالہ سعودی فرمانروا کو طبیعت ناساز ہونے پر دارالحکومت ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مصری ٹی وی کے مطابق مقامی ڈاکٹروں کے علاوہ امریکی ماہرین بھی ان کی دیکھ بھال کیلئے موجود ہیں۔ وہ یکم اگست 2005ءکو مسندِ اقتدار پر جلوہ افروز ہوئے اور گزشتہ سال مارچ میں انہوں نے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد مقرر کردیا تھا۔ وہ مملکت سعودی عرب کے بانی ابن سعود کے 37 بیٹوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی چار شادیاں ہوئیں اور وہ سات بیٹوں اور 15 بیٹیوں کے باپ ہیں۔

متعلقہ عنوان :