آزادکشمیر کے آنیوالے الیکشن میں نئی صف بندیاں ہوں گی، ایک جگہ سابق وزراء اعظم بھی اکھٹے ہوسکتے ہیں ، بیرسٹر سلطان محمود

منگل 6 جنوری 2015 16:56

کھوئی رٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر مرکزی رہنما پیپلز پارٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے آنے والے الیکشن میں نئی صف بندیاں ہوں گی ایک جگہ سابق وزراء اعظم بھی اکھٹے ہوسکتے ہیں کون کس کی حمایت کرے گا جلد طشت ازبام ہو جائے گا سیاسی چمئین کے دعویدار جب عوام میں آئیں گے تو انہیں سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا چھ ماہ مسلسل کشمیر میں ہی ہوں اور عوام رابطہ مہم شروع کرنے والا ہوں جس میں حکومت کی کرپشن کے علاوہ قومی تشخص کو مجروع کرنے والوں کا عوام کے ذریعے کڑا احتساب ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری زین اکرم کی رہائش گاہ منجواڑ کے مقام پر دئیے گے استقبالیہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ سانحہ پشاور تارخ کا بدترین سانحہ تھا جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اس سانحہ میں تمام جماعتوں اور قوم کو متحد کر دیا ہے سیاسی اور عسکری قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت تھی انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز بلند کرنے کیلئے ملین مارچ لندن میرا خواب تھا جسے تمام کشمیریوں نے متحد ہو کر پورا کیا انہوں نے کہاکہ اٹھارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم ملین مارچ پر وہاں کے کشمیریوں نے خود خرچ کی تمام جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا کشمیریوں کا جذبہ دیکھ کر فیصلہ ہوا کہ ہر سال ملین مارچ ہو گا یہ مارچ حکومتی نہیں تھا بلکہ کشمیریوں کی یکجا ہو کر آواز بلند ہوئی بھارت کی بھرپور مخالفت کے باوجود مارچ کامیاب رہا اور انٹرنیشنل کمیونٹی پر بھارت کا دہرا معیار سامنے لایا حکومت پاکستان کو اشتعال انگیزیوں پر بھارت کو موثر جواب دینا چاہیے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے کارکنان اور عوام کا بُری طرح استحصال کیا اور قومی تشخصکوپامال کیا میں پسے ہوئے طبقہ ،کارکنان اور عوام کے استحصال کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں آنے والے الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون کہا ں کھڑا ہے آزادکشمیر کی سیاست میں آنے والے چھ مہینوں میں صورت حال واضع ہونا شروع ہوجائے گی نئے اتحاد اور نئی صف بندیاں ہو گی اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ،چوہدری زین اکرم ،ظہیر عاطف چوہدری ،چوہدری رزاق ایڈووکیٹ، چوہدری غالب ،چوہدری یوسف ،ٹھیکیدار چوہدری یوسف ،چوہدری جاوید شاہد ایڈووکیٹ ،چوہدری بشیر ناز ایڈووکیٹ ،خضر حیات چوہدری ، حاجی یعقوب ،شوکت جٹ ،عمران مقصود ایڈووکیٹ، روبینہ مالک ،چوہدری مالک اور دیگر کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈونگی میں سہیل کٹاریہ کے والد شہباز کٹاریہ بگ ماسٹر کی وفات اور کھوئی رٹہ میں حاجی صادق کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔

متعلقہ عنوان :