موسیٰ خیل کی یونین کونسل درگ میں مخصوص نشستوں کیلئے 12 جنوری کو پولنگ ہوگی

منگل 6 جنوری 2015 17:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء )ضلع موسیٰ خیل کی یونین کونسل درگ میں مخصوص نشستوں کیلئے 12 جنوری کو پولنگ ہوگی واضح رہے کہ اس یونین کونسل میں لاء اینڈ آرڈر کی وجہ سے 31دسمبر کو پولنگ نہیں ہوسکی تھی دریں اثناء صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ ضلع زیارت کی یونین کونسل ویالہ اغبرگ کے وارڈ نمبر5میں کونسلر کی جنرل نشست پر ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق دوبارہ پولنگ 12جنوری کو ہوگی مذکورہ نشست پر عبدالمالک نے حیات اللہ کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر گزشتہ روز پٹیشنر نے اپنی درخواست واپس لے لی جس پر ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رہا جس کی بناء پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ ری پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کرکے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا