عارفوالا بار ایسوسی ایشن کی بار ممبر پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کے خلاف مکمل ہڑتال

منگل 6 جنوری 2015 17:45

عار ف والا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) عارفوالا بار ایسوسی ایشن کا بار ممبر پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کیخلاف منگل کو مکمل ہڑتال کی کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا بار روم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں احمد حسن وٹو۔ سیکرٹری بار سید کاشف ریاض بخاری ۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری محمد شہباز بھٹی ۔ سید علی رضا گیلانی ۔ صفدرعلی طور ۔ سید غلام مجتبی ٰ شانی شاہ ۔فیاض خاں لودھی ودیگر نے کہا کہ بار ممبر محمد احمد کھوکھر پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے اعلی ٰ حکام سے فی الفو ر نوٹس لے کر ملوث ملزمان کوگرفتا رکرکے عبرتناک سزادینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :