اوپن یو نیو رسٹی کے خیبر پختونخواہ میں ملتوی شدہ امتحانات بالترتیب 27 اور 28 جنوری کو منعقد ہونگے

منگل 6 جنوری 2015 17:45

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) ”علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے سانحہ پشاور کے باعث پو رے صوبہ خیبر پختونخواہ میں 17۔اور 18 دسمبر2014ء کو ملتوی شدہ امتحانات اب بالترتیب 27۔اور 28۔جنوری 2015ء کو منعقد کئے جائیں گے۔قبل ازیں ان ملتوی شدہ امتحانات کے انعقاد کے لئے 8۔اور 9۔

(جاری ہے)

جنوری 2015ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی  لیکن امن امان کی صورت حال کے پیش نظر امتحانات کی تاریخوں میں دوبارہ توسیع کی گئی ہے "یہ اعلا ن کنٹرولر امتحا نا ت اقبا ل حسین نے کیا ہے۔ کنٹر ولرامتحا نا ت کے مطا بق امتحانی مرا کز اور اوقات کا ر میں کو ئی تبد یلی نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے جا ری کئے گئے رول نمبر سلپس امتحا نا ت میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔