اسلام آبادٹریفک پولیس کی رینجرز ہیڈکوارٹر میں دو روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 6 جنوری 2015 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے رینجرز ہیڈکوارٹر میں دو روزہ روڈسیفٹی ورکشاپ کا انعقاد،رینجرز ڈرائیورز کے علاوہ افسران کی بھی شرکت ، جنہیں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،اس موقعہ پر SPٹریفک خالد رشید نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے خصوصی مہم کا آ غاز کر رکھا ہے اسی سلسلے میں رینجرز ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں دو روزہ روڈسیفٹی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں50سے زائدڈرائیورز کے علاوہ رینجرز افسران نے بھی شرکت کی اس ورکشا پ کا بنیادی مقصد افسران اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ٹریفک خالد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی ایک کرپشن فری ادارہ ہے جس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان وما ل کا تحفظ اور شہریوں کو تمام تر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کے تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے کا بنیاد ی مقصد لوگوں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر میجر سہراب اور MTOڈپٹی سپریٹنڈنٹ رینجرز برکت ، انسپکٹرMTجاوید اور انسپکٹر احتشام نے بھی شرکت کی انہوں نے آئی ٹی پی کی اس کاوش کو سراہا،تقریب کے آخر میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور رینجرز کی طرف سے تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ٹریفک خالد رشید کو شیلڈ پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :