Live Updates

تحریک انصاف یوتھ ونگ کی جانب سے تھر پار کر کی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ”انصاف کچن “ کا اہتمام

منگل 6 جنوری 2015 17:50

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سندھ کے صدر احسن پنہور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی ، کرپشن ، لوٹ مار اور عدم توجہ کے باعث تھرپارکر معصوم بچوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا ہے ، غذائی قلت ، پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور بروقت علاج و معالج نہ ہونے کی وجہ سے شیر خوار بچے موت آغوش میں جا رہے ہیں جو حکومت سندھ کی سنگ دلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز مرکزی میڈیا سیل کراچی کے اراکین سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔ احسن پنہور نے مزید کہا کہ تحریک انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے یکم جنوری سے 31جنوری تک تھر پارکر کے مختلف یونین کونسل میں تھر پار کر کی عوام کو زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ”انصاف کچن “ کا اہتمام کیا ہے ،یہ انصاف کچن تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما ندیم کلوڑ، ولی مغیری ، امیر لغاری، عدیل احمد ، ڈاکٹر نوید مہر اور احسن پنہور کی زیر نگرانی قائم ہوگا ۔

(جاری ہے)

یہ انصاف کچن تھرپارکر کے مختلف یونین کونسل پاندلی ، جریو، ترکینو داس، جھنگ اور دیگر یونین کونسلوں میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے لیکر 1500افراد تک کے لیے کھانا فراہم کرے گی ۔ احسن پنہور نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد عوام کی فلاح و بہبود ، فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہے ، تحریک انصاف عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور عوامی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہمیشہ ہر ظلم کے آواز حق بلند کرتی رہے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :