جامعہ اردو : بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام صبح کے داخلوں کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

منگل 6 جنوری 2015 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام صبح کے داخلوں کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14جنوری2015تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم و تعارف نامہ 1500روپے کی ادائیگی پر گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسزمیں قائم ایڈمیشن ڈیسک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ فارم ڈی، بی بی اے اورایم بی اے میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کی فیس 700 روپے ایڈمیشن ڈیسک پر فارم کے ساتھ لازمی جمع کرانا ہوگی۔