جامعہ اردو،ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی “کے طلباء کیلئے تعارفی کلاس 17جنوری کو ہوگی

منگل 6 جنوری 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق 17جنوری 2015 کوعبدالقدیر آڈیٹوریم میں صبح10بجے” ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی “کے طلباء کیلئے تعارفی (Orientation) کلاس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کرینگے۔ اس موقع پر تمام رئیس کلیہ جات بھی موجود ہونگے۔پروگرام میں طلباء کو ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ایم ایس ،ایم فل ،پی ایچ ڈی کلاسوں کا آغاز19جنوری سے ہوگا۔تمام طلباء سے تقریب میں شرکت کی درخواست ہے۔