اعتزاز احسن نے سینٹ میں فضل الرحمان او رسراج الحق کے تحفظات کی ترجمانی کی،

ڈی چوک کانام آرمی سکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی چو ک رکھنے کی تجویز، وزیراعظم نے تسلیم کر لیا

منگل 6 جنوری 2015 21:23

اعتزاز احسن نے سینٹ میں فضل الرحمان او رسراج الحق کے تحفظات کی ترجمانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سینٹ میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ کا ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ اپنے پارٹی کے لوگوں کے جذبات کو جانتاہوں میرے خیال میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملٹری کورٹس مسئلے کا حل نہیں حالانکہ متعدد آپشنز ہمارے پاس اور بھی موجود ہیں جبکہ اعتزاز احسن نے اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق کے تحفظات کی بھی ترجمانی کی دہشت گرد اپنا نشانہ ٹائم کے مطابق بناتے ہیں اور اس حوالے سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی چوک کو پرنسپل آرمی پبلک سکول طاہر قاضی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اب ڈی چوک بجائے اس جگہ کو طاہرہ قاضی کے نام سے پکارا جائے جس پر وزیراعظم نے سر بلاتے ہوئے اعتزاز احسن کے مطالبے کو قبول کرلیا۔

متعلقہ عنوان :