بھکر، بی ایڈ کے سالانہ امتحانات ،دفعہ 144 کے تحت ممانعتی حکمنامہ جاری

منگل 6 جنوری 2015 23:17

بھکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء ) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت محمدزما ن وٹونے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ضلع میں جاری بی ایڈ کے دوسرے سالانہ امتحان 2014ء کے پیش نظر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ممانعتی حکمنامہ جاری کیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے اور اس کی رو سے ضلع بھر میں مذکورہ امتحان کیلئے قائم مراکز میں غیر مجاز و غیر متعلقہ اشخاص کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق امتحانی مراکز کے ارد گرد سو(100) گز کی حدود میں ہوگا۔