بجلی بندش نے تاجروں کو بیروزگار بنا کر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور کر دیا ہے ،بیرسٹر افتخار علی گیلانی

بدھ 7 جنوری 2015 16:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کی بندش نے تاجروں کو بیروزگار بنا کر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور کر دیا ہے آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے بجلی کی بندش کے معاملات وفاقی سطح پر نہیں اٹھائے جا رہے اور اصل ایشوز سے عوام کو بے خبر رکھا گیا ہے حکومت لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن حکمرانوں میں اتنی سکت نہیں کہ وہ عوامی مسائل پر آواز بلند کریں مسلم لیگ ن تاجروں کے احتجاج میں بھرپور ساتھ دے گی تاجروں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کر کے جائز راستہ اختیار کیا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کر دے ورنہ ان کا چلنا پھرنا بند کر دینگے موج مستی میں مصروف حکمران عوامی مشکلات کا احساس کرنے سے قاصر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں اظہار یکجہتی اور بعد ازاں مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر افتخار کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف تاجران کا 14جنوری کا مشترکہ شٹر ڈاؤن خوش آئند ہے تاجروں کے جائز مطالبات کی کھل کر حمایت کرینگے وزیراعظم آزادکشمیر نے خطہ کو لوڈ شیڈنگ سے مثتثننیٰ قرار دلوانے کے جھوٹے دعوے کئے بجلی کی بندش نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے دارالحکومت اور اسکے نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنائی جا رہی ہے موجودہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں مسلم لیگ ن نے حکمرانوں کے کرتوتوں پر سخت مئوقف اپنایا ہے پیپلز پارٹی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کی فوج کو اگر دوروں سے فرصت ملے تو انہیں عوامی مسائل سے آگاہی ہو نا اہل حکمران عوام کی خدمت کے بجائے پارٹی قیادت کو خوش کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :