اقوام عالم کشمیری عوام کے حق خوااردیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے،سردار قمر الزمان خان

بدھ 7 جنوری 2015 16:49

باغ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)آزاد حکومت کے وزیر صحت سردار قمر الزمان خان نے کہا کہ اقوام عالم کشمیری عوام کے حق خوااردیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے جب تک کشمیریوں کو اپنا یہ پیدائشی حق نہیں دیا جاتا جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا کشمیری عوام نے نصف صدی سے زائد عرصہ سے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر حق خوداردیت کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باغ میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین BDAسردار راشد قمر ،چیئرمین زکوة سردار رفیق بیگ ،ایڈمنسٹریڑ ضلع کونسل خورشید کشمیری ،ایڈمنسٹریڑ میونسپل کارپوریشن سید نسیم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باغ کے سرکردہ کارکناں کیثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیرصحت سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ نصف صدی سے زائد آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں جب تک کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خوداردیت کی جدوجہد جاری رہے گی بھارتی حکومت کشمیر کے اندر جو انتخابات کروا رہی ہے کشمیر ی عوام نے اس کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے انہوں نے اقوام عالم سے اپیل کی کے وہ بھارتی حکومت پر دباو ڈالے کے وہ کشمیری عوام آزادی دے جس کا وعد ہ اس نے اقوام متحدہ میں کر رکھا ہے وزیرصحت نے افواج پاکستان اور چیف اف آرمی سٹاف کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہیں مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے کشمیری عوام افواج پاکستان کی پشت پہ ہے۔