فوجی عدالتوں سے دہشتگردی کاخاتمہ ہوگا ،راناعرفان محمود خاں

بدھ 7 جنوری 2015 17:34

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماوضلعی سینئرنائب صدر راناعرفان محمود خاں نے کہاکہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردی کاخاتمہ ہوگا ریا ست کے اندر ریاست قائم کرنے اورریاست کی رٹ کو چیلنج کرنیوالے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ وہ ملک آباد میں معززین علاقہ اورپارٹی کارکنوں ں سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان انتہائی اہمیت کاحامل ہے 21ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پار لیمنٹ نے ملک وقوم کے مستقبل کومحفوظ کردیاہے دہشتگردوں کوکہیں پناہ نہیں ملے گی بعدازاں انہوں نے ملک آباد میں ملک محمدرمضان ایڈوو کیٹ ،ملک محمدالیاس کی والدہ محترمہ کی وفات ،ملک محمدارشد کے والد ملک حشمت کی وفات پر انکے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خورشید احمد ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔