سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز ،گلشن حدید ،پیپری اور دیگر علاقوں میں متعدد سکول کھول دیئے گئے

بدھ 7 جنوری 2015 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی اسکولوں کی تعطیلات میں 12جنوری تک توسیع کے احکامات سے انکار کرکے گلشن حدید ،پپری و دیگر علاقوں میں 5جنوری سے اسکول کھول دیے گئے ،بچوں اور اسکول وینز کی آمد و رفت دیکھ کر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور ہدایات ملنے کے بعد رینجرز کی جانب سے گلشن حدید کے مختلف نجی اسکولوں الحدید اسکول ، کوئین وکٹوریہ اسکول، میری گولڈاسکول ،ویلنٹ اسکول ، دی کامپلیکس اسکول، مہران ماڈل اسکول ، روشن تارہ اسکول و دیگر اسکولوں پر گذشتہ روز صبح کو اچانک چھاپے مار کر اسکول انتظامیہ کو سختی سے ہدایات کی گئی کہ وہ سرکاری اعلان تک اسکول بند رکھیں ،امن و امان کی صورتحال اور اعلی حکام کی جانب سے نئی پالیسی واضع ہونے کے بعد اسکولوں کی سیکیورٹی کی حکمت عملی تشکیل دی جائیگی دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے احکامات سے انکار اور اسکول کھولنے پر نجی اسکولوں کی انتظامیہ پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں جس کے بعد گیارہ جنوری تک نجی اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :