تعلیمی بورڈ بنوں کی ڈیرہ اسماعیل خان منتقلی کسی صورت تسلیم نہیں ،فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور قومی تحریک چلائیں گے ،بک سیلرز اینڈ سٹیشنرزایسوسی ایشن

بدھ 7 جنوری 2015 17:46

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) تعلیمی بورڈ بنوں کی ڈیرہ اسماعیل خان منتقلی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور قومی تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار بک سیلرز اینڈ سٹیشنرزایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک حکمت اللہ جان اور جنرل سیکرٹری حاجی اکبر علی خان نے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بنوں بورڈ کی عمارت پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں اور1990میں قائم کیا گیا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کا قائم 2007میں عمل میں لایا گیا ہے اور اسکی اپنی عمارت بھی نہیں ہے بنوں بورڈ کی آمدن بھی ڈی آئی خان بورڈ سے زیادہ ہے اور وزیرستان،لکی مروت،نورنگ،ڈومیل،میر علی میرانشاہ سمیت پیزو تک کے علاقے اس بورڈ سے منسلک ہیں اسکے باوجود سیاسی بنیادوں پر بنوں تعلیمی بورڈ کا خاتمہ اور ڈی آئی خان بورڈ میں ضم کرنے کی کوشش نا انصافی پر مبنی فیصلہ ہے جسے بنوں کے عوام کسی صورت بھی تسلیم نہیں کریں گے اور بورڈ کے خاتمے کے خلاف بھرپور انداز میں قومی سطح پر احتجاجی تحریک چلائیں گے اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بنوں بورڈ کو ختم کرنے کے فیصلے سے گریز کیا جائے ورنہ ذمہ دار حکومت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :