پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)نے 14ویں دو سالہ کنونشن کا اعلان کر دیا
بدھ 7 جنوری 2015 18:55
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)نے 14ویں دو سالہ کنونشن کا اعلان کر دیا ہے ۔دو روزہ کنونشن 22مارچ کو شروع ہوگا جس کا مقصد سندھ میں ڈاکٹروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ، طبی اخلاقیات اورنوجوان ڈاکٹروں کی کیرئیر کاؤنسلنگ ہے ۔کنونشن میں سندھ بھر کے ماہرین صحت، کنسلٹنٹ ، نجی و سرکاری طبی یونیورسٹیز کے پروفیسرز شریک ہوں گے ۔
کنونشن کی خاص بات صوبے بھر کے میڈیکل کے طلبہ کی شرکت ہوگی جو کہ کیریئر کاؤنسلنگ کے لیے پیما کے دو سالہ کنونشن کا شدت ست انتظار کر رہے ہیں۔ دوسالہ کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے بدھ کو کراچی کے مقامی کلب میں ملک کے مایہ ناز طبی ماہرین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انڈس اسپتال کے سربراہ اور امراض قلب کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری ،ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر اعجاز وہرہ ، قومی ادارہ برائے امراض خون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر شمسی ،ماہر امراض سینہ و پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر ،چلڈرن کینسر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیمویل اشرف، آنکھوں کے امراض کے ماہراور کنونشن کے صدر ڈاکٹر مصباح العزیز ، جلدی امراض کے ماہر اور پیما سندھ کے صدر ڈاکٹر عبد القادر سومرو، پیٹ کے امراض کے ماہر اور کنونشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سعد خالد نیاز،قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹر احمد سلمان غوری ، آغاخان اسپتال کے سینئر ریڈیالوجسٹ اورپیما کراچی کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین ، پیما کراچی کے سیکریٹری اور خون کی بیماریوں کے ماہر ثاقب انصاری سمیت دیگر ماہرین بھی شامل تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.