پھانسی کے قیدی اکرام الحق کی مقتولین کے ورثا سے صلح ، پھانسی ملتوی کر دی گئی

جمعرات 8 جنوری 2015 10:54

پھانسی کے قیدی اکرام الحق کی مقتولین کے ورثا سے صلح ، پھانسی ملتوی کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) لاہور سنٹرل جیل میں پھانسی پانے والے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ ان کا موکل دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث نہیں تھا ، ایک شخص کو قتل کیا تھا اور فریقین میں صلح ہوچکی تھی ۔

(جاری ہے)

اکرام الحق عرف لاہوری کے وکیل غلام مصطفٰی ایڈووکیٹ نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکرام الحق عرف لاہوری کو شور کوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ، ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص نیئر عباس جاں بحق ہوا تھا ۔

وکیل کے مطابق دہشت گردی کی واردات میں اجمل عرف اکرم لاہوری ملوث تھا ، اُن کے موکل کا نام اکرام الحق ہے ۔ دونوں پارٹیوں میں صلح ہوچکی تھی ملزم کی پھانسی رکوانے کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں صلح نامہ مجسٹریٹ تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ مجسٹریٹ نے فریقین کو صبح تک کا وقت دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :