نیوزی لینڈ میں 13 لوگ طیارے سے کود کر موت سے بچ گئے

جمعرات 8 جنوری 2015 12:48

نیوزی لینڈ میں 13 لوگ طیارے سے کود کر موت سے بچ گئے

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)نیوزی لینڈ میں ایک طیارے پر سوار پائلٹ سمیت 13 افراد نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جب طیارہ ملک کے نارتھ آئی لینڈ کی ایک جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق طیارہ ان لوگوں کو جھیل توپو کی طرف سکائڈائیونگ کی تفریح کے لیے لے کر جا رہا تھا جب طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے یہ ایک معجزہ ہے کہ کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

توپو کے میئر ڈیوڈ ٹریواس کے مطابق طیارے نے 1300 میٹر کی اونچائی کے بعد انجن نے طاقت کھو دی جس سے پائلٹ نے مسافروں کو طیارہ خالی کرنے کی تجویزدی مسافروں کے ساتھ عملے کہ چھ ارکان نے بھی طیارے سے چھلانگ لگائی۔

(جاری ہے)

مسٹر ٹریواس نے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کو بتایا کے طیارہ لوفرس پیراڈائز کے قریب ایک جھیل میں تباہ ہونے سے پہلے مسافر اور عملے نے احتیاط سے طیارہ خالی کیا۔

رای کلیمنٹس سکائڈائیونگ توپو کے چیف ایگزیکٹو نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد انجن کی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ سارے مسافر اور عملے پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اتر آئے۔ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کے ایک دھماکے کے بعد انھوں نے پیراشوٹ کے ذریعے لوگوں کو طیارے سے نکلتے دیکھا۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کہ کچھ ہی سیکنڈ بعد انھوں نے طیارے سے لوگوں کو چھلانگ مارتے دیکھا۔انھوں نے نیوزی لینڈ ہیرالڈ کو بتایا کہ وہ حیران ہیں کے لوگ اتنی جلدی طیارے سے نکل اے اور محفوظ ہیں۔