مظفرآباد راڑہ روٹ پر ٹرانسپوٹروں کی من مانیاں

جمعرات 8 جنوری 2015 13:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء)مظفرآباد راڑہ روٹ پر ٹرانسپوٹروں کی من مانیاں۔کرایوں میں کمی سے انکار۔پولیس بے بس۔لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے راڑہ روٹ پرچلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایہ میں کمی سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے جو ٹرانسپورٹروں کوکرایہ نامہ پر عملدرآمد کا پابند نہیں بنا سکی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد متعلقہ روٹ کا معائنہ کریں اور ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹریفک اہلکاران سے بھی باز پرس کریں۔