بھمبر ، کوٹھی موڑ کے مقام پر رات کے وقت آگ میں جھلس کر 70سالہ سائیں جاں بحق

جمعرات 8 جنوری 2015 13:50

بھمبر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) بھمبر ، کوٹھی موڑ کے مقام پر رات کے وقت آگ میں جھلس کر 70سالہ سائیں جاں بحق ، نامعلوم شخص کی لاش ہسپتال پہنچا دی گئی ، دو سال سے اس مقام پر رہتا تھا ، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کوٹھی موڑ کے ایریا میں رہنے والا ایک شخص جسکی عمر 70 سال بتائی جاتی ہے سردی سے بچنے کے لئے آگ جلا کر بیٹھا تھا کہ آگ اس کے کپڑوں کو لگ گئی جس کی وجہ سے وہ بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں جاں بحق ہو گیا جس کو بعد ازں تھانہ پولیس سٹی نے اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا اس سائیں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے کہ وہ کہاں کا رہنے والا تھا ۔