کراچی میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 8 جنوری 2015 13:56

کراچی میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2015ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کے آپریشن میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے مدینہ کالونی کا گھیرائو کر کے سرچ آپریشن شروع کیا تاہم اسی دوران دہشت گردوں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے مقابلہ کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے ۔ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :