سید علی گیلانی علاج معالجے کیلئے نئی دہلی روانہ

جمعرات 8 جنوری 2015 14:47

سرینگر( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء ) کل جماعتی حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی علاج معالجے اور ضروری طبی معائنے کیلئے نئی دہلی روانہ ہوگئے ۔ اپنی روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی اقلیتوں سے وابستہ لوگ ہمارے بھائی ہیں اور انہیں مسلم برادری کی طرف سے کسی قسم کا خطرہ درپیش نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حریت ترجمان ایاز اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی آنکھوں اور پراسٹیٹ کے ضروری ٹیسٹ کرانے کے لئے دہلی روانہ ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے وہ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے وادی میں اگرچہ علاج کروایا تھا تاہم کوئی آفاقہ نہیں ہوا ۔

ترجمان نے بتایا کہ سید علی گیلانی نے ضرورت محسوس کی تو نئی دہلی میں جدید مشینوں کی مدد سے ان کے لیے ضروری ٹیسٹ کرائے جائینگے اور مکمل معائنے کے بعد ڈاکٹر صاحبان جو ادویات تجویز کریں ان کو استعمال کیا جائے اپنی روانگی سے قبل موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے آزادی پسند رہنما نے کہا کہ فرقہ پرستوں کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :