پیرس حملہ،پولیس کو مطلوب دو بھائیوں سمیت تین افراد کی تلاش

جمعرات 8 جنوری 2015 15:05

پیرس حملہ،پولیس کو مطلوب دو بھائیوں سمیت تین افراد کی تلاش

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) تحقیقات کے ایک قریبی ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فرانسیسی پولیس طنزیہ ہفت روزہ چارلی ہیبڈو پر حملہ کرنیوالے تین ملزموں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہے ،اس حملے میں پیرس میں 12افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس 30سال کی عمر کے دو بھائیوں کو تلاش کررہی ہے ان میں ایک وہ شامل ہے جسے عراق کے لئے جنگجو بھیجنے کی کوشش کرنیوالے جہاد نیٹ ورک میں شمولیت پر 2008ء میں جیل کی سزا دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تیسرے ملزم کی عمر 18سال ہے۔ دریں اثناء پیرس میں طنزیہ ہفت روزہ پر خونین حملے میں دو بھائیوں کیساتھ ملوث 18سالہ نوجوان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ، یہ بات کیس کے قریبی ذرائع نے بتائی ہے۔ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ حمید مراد نے سماجی میڈیا پر اپنا نام گردش کرتے ہوئے دیکھنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام گیارہ بجے (معیاری وقت2200) پر بدھ کو خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ایک اور ذرائع نے تصدیق کی کہ اسے گرفتار کرے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :