Live Updates

عمران خان کی شادی کی خبر پاکستانی عوام کیلئے مجموعی طور پر خوشی کی خبر بن گئی، تمام میڈیا چینلز اور اخبارات کے دفاتر سمیت عوامی مقامات ہوٹلوں اور ریسٹور نٹس میں سب سے زیادہ تبصر ہ عمران خان کی شادی پر جاری رہے

جمعرات 8 جنوری 2015 21:23

عمران خان کی شادی کی خبر پاکستانی عوام کیلئے مجموعی طور پر خوشی کی خبر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) سانحہ پشاؤر کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی شادی کی خبر پاکستانی عوام کے لئے مجموعی طور پر خوشی کی خبر بن گئی تمام میڈیا چینلز اور اخبارات کے دفاتر سمیت عوامی مقامات ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں سب سے زیادہ تبصرے عمران خان کی شادی پر ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے انکشاف سے شروع ہونی والی خبر بالا اخر حقیقت کا روپ دھار گئی جمعرا ت کے روز عمران خان اور ریحام خان کی نکاح کی خبر تمام ٹی وی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی جبکہ مختلف سیاستدان بھی عمران خان کی شادی پر تبصرے کرتے رہے عوامی حلقوں کے مطابق عمران خان کی شادہ کی خبر سانحہ پشاؤر کے بعد غمزدہ پاکستانی قوم کے لئے خوشی کی سب سے بڑی خبر بن گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :