ہیلتھ کمیشن نے صوبہ بھرمیں” جعلی ڈاکٹروں“ کو ٹیکہ لگانے کی تیاری کر لی،ارکان اسمبلی کی متعدد بار شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن لینے کی ہدایات دیں،اسمبلی میں بھی بل پیش کیا جائے گا

جمعرات 8 جنوری 2015 21:29

ہیلتھ کمیشن نے صوبہ بھرمیں” جعلی ڈاکٹروں“ کو ٹیکہ لگانے کی تیاری کر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء) صوبائی حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ”ہیلتھ کمیشن “کے ذریعے صوبہ بھر میں غیر معیاری نجی میڈیکل کالجز اور ہسپتالوں کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ صوبہ بھر میں مختلف پرائیویٹ نجی میڈیکل کالجز میں بھاری فیسوں کے باوجود میڈیکل کی تعلیم کا معیار انتہائی پست ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس کی شکایات ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آئندہ جعلی ڈاکٹرز اور غیر معیاری نجی میڈیکل کالجز اور لوٹ مار کرنیوالے پرائیویٹ ہسپتالوں کیخلاف ہیلتھ کمیشن کے ذریعے کاروائی عمل میں لائیں جس کیلئے جلد اسمبلی میں بھی بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :