حفیظ سینٹر میں دہشتگردی کی افواہ، پولیس نے کلیئر قرار دیدیا

جمعرات 8 جنوری 2015 21:53

حفیظ سینٹر میں دہشتگردی کی افواہ، پولیس نے کلیئر قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2015ء) ) پولیس نے حفیظ سینٹر کو تفصیلی تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ حفیظ سینٹر کی عمارت میں خود کش جیکٹ موجود ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر خالی کروا لیا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران کوئی بھی دھماکہ خیز مواد بر آمد نہ ہو سکا جس پر ڈی آئی جی حیدر اشرف نے عمارت کو کلیئر قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :