جامعہ کراچی، شعبہ کیمیاء اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹوٹ آف کیمسٹری کے اشتراک سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس آج ہوگی

جمعرات 8 جنوری 2015 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 جنوری۔2015ء) جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیاء اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹوٹ آف کیمسٹری کے اشتراک سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان : ”قدرتی اورافقی منظر نامے میں پودوں اور جانداروں کی نگہداشت اور تحفظ“"Environmental Horizon Nurture Nature: Serve to Conserve" کا افتتاحی اجلاس آج بروز جمعہ 09 جنوری 2015 ء کو سہہ پہر 3:00 بجے ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو(Ibupoto ) مہمان خصوصی ہونگے۔جبکہ مقررین میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،پروفیسر ڈاکٹر ایس اظہر علی،پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز،پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر،پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن(ستارہ امتیاز،ہلال امتیاز)،سینیٹر عبدالحسیب خان اورڈاکٹر کلِف ڈیوڈ سن(Dr. Cliff.I.Davidson )اپنے تحقیقی مقالات جات پیش کرینگے،جبکہاختتامی اجلاس اتوار11 جنوری کو شام چھ بجکر45 منٹ پر منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :