خیبر ایجنسی :سپاہ میں دہشتگردوں کے مرکز پر حملہ ، 7 ہلاک

جمعہ 9 جنوری 2015 10:58

خیبر ایجنسی :سپاہ میں دہشتگردوں کے مرکز پر حملہ ، 7 ہلاک

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے مرکزمیں بارودی مواد کے دھماکے سے سات شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری تھی کہ اِسی دوران صفاہ کے علاقے میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں سات شدت پسند مارے گئے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کردی ۔ بتایاگیاہے کہ متعدد شدت پسندزخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :