کراچی ،انٹرمیڈیٹ کے مختلف گروپس کے امتحانی فارم جمع کرانے کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی

جمعہ 9 جنوری 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کا شیڈول کا تبدیلی کے ساتھ اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار اب اپنے امتحانی فارم بروز پیر 19 جنوری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز جمعرات 22 جنوری اور بروز پیر 26 جنوری 2015ء تک بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 20جنوری 2015ء سے 2فروری تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 3فروری سے 9 فروری تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 10 فروری سے 17فروری تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :