سردار محمد عبدالقیوم نے 1970ء میں قومی وبین الاقوامی این جی اوز کو آزاد کشمیر میں داخلے کی اجازت نہ دلوائی ہوتی تو زلزلہ کے بعد متاثرین آج بھی ٹینٹوں میں مقیم ہوتے، سردار عتیق احمد خان

جمعہ 9 جنوری 2015 16:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ اگر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے 1970میں قومی اور بین الاقوامی این جی اوز کو آزادکشمیر میں داخلے کی اجاز ت نہ دلوائی ہوتی تو 2005کے زلزلہ کے بعد لاکھوں متاثرین آج بھی ٹینٹوں میں مقیم ہوتے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں انسان کسمپرسی کا شکار ہیں، تعلیمی اداروں میں تعلیم کیساتھ بچوں کی سماجی و اخلاقی تربیت ناگزیر ہے مثالی تربیت کے بغیر تعلیم کچھ بھی نہیں آج معاشرے میں اقدار کی پائمالی کی بنیادی وجہ تربیت کا نہ ہونا ہے تربیت ہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعے ایک بچے کو معاشرے کا اچھا انسان بنایا جا سکتا ہے بچوں کی سماجی تربیت کیلئے حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی اور تعلیمی اداروں میں تعلیم کیساتھ تربیت کو لازمی قرار دینا ہو گا انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور انسانیت کی خدمت کا خدا نے بھی حکم دے رکھا ہے مسلم کانفرنس کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ اس نے آزادکشمیر میں قومی و بین الاقوامی این جی اوز کے داخلے پر عائد پابندی کا خاتمہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفائی ماڈل سکول میں بین الاقوامی فلاحی تنظیم آرفن ان نیڈ کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں سکالر شپس کی تقسیم کے دوران بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر 133یتیم طلباء و طالبات میں 3.6ملین روپے کے وظائف تقسیم کئے گئے انہوں نے کہا کہ آج برطانوی مسلم این جی او یہاں سکالر شپ تقسیم کر رہی ہیں اس سلسلہ میں ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور ہمیں بھی اس طرف توجہ دینا ہو گی معاشرے کے مخیر حضرات اس کار خیر میں حصہ لینے کیلئے آگے بڑھیں تقریب سے آرفن ان نیڈ برطانیہ کے منیجر محمد عمر ، چیئرمین پاکستان سعید اختر ، جی ایم پاکستان عبداللہ ناصر ، ایم ڈی مصطفائی سکول سسٹمزاشتیاق بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا محمد عمر نے بتایا کہ آرفن ان نیڈ دنیا کے 26ممالک میں کام کر رہی ہے اور اس وقت 9ہزار یتیم طلباء و طالبات کی تعلیمی اور معاشی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں تقریب کے دوران سردار عتیق الرحمن ، انصر پیرزادہ ، خواجہ شفیق ، شیخ مقصود ، میر امتیاز ،بشارت مغل ، مبشر جہانداد ، راجہ ثاقب مجید ، سمیعہ ساجد ، سجاد عباسی ، ولید نصیر اور دیگر نے یتیم طلباء و طالبات میں نقد سکالر شپس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :