مظفر آباد سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں

جمعہ 9 جنوری 2015 16:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔بدکاری اور منشیات میں ملوث ایک خاتون سمیت تین افراد گرفتار کر کے حوالات بند کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے اے ون ہوٹل مظفرآباد کے کمرہ نمبر 105پر رات گئے چھاپہ مار ا ۔جہاں مسمات ف دختر محمد مسکین ساکنہ سنڈ گلی اور عبدالغفار بٹ ولد منور بٹ ساکنہ ایبٹ آباد کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جن پر دفعہ 18/zکے تحت مقدمہ درج کر کے میڈیکل رپورٹ کیلئے تحریک کر دی ہے۔اور انہیں حوالات بند کر دیا ہے۔ ایک دوسری کارروائی میں ایس ایچ او راشد حبیب نے ہمراہ نفری عید گاہ روڈ سے مشہور منشیات فروش سید فیضان شاہ ولد فریاد شاہ ساکنہ ٹھیریاں سیداں کو شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے سات بوتلیں انگلش شراب برآمد کر لی۔ ملزم کو ایف آئی آر درج کر کے حوالات بند کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے ایس ایچ او سٹی تھانہ راشد حبیب کی کاررکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :