نائب امیرجماعت اسلامی غربی عظیم بلوچ کی والدہ انتقال کرگئیں‘رہنماوٴں کی تعزیت

جمعہ 9 جنوری 2015 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد عظیم بلوچ اورشباب ملی کراچی کے نائب صدر فرہاد گل کی والدہ کی نماز جنازہ مسجد دارالسلام میٹروول سائٹ میں ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی مظفراحمد ہاشمی ، سیکرٹری جنرل عبدالوہاب،راشدقریشی، انجینئرصابر، امیر ضلع غربی عبدالرزاق خان ، امیر ضلع شرقی یونس بارائی، قیم ضلع غربی محمود الحسن ،نائب امرا ضلع غربی مولانا فضل احد، نواز عباسی،گل رحیم، خالد زمان شیخ،شباب ملی کراچی کے صدر سیف الدین، سابق ایم پی اے حمیداللہ خان ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کے رہنما دواخان صابر، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد برکی ، ضلعی سیکرٹری اکبرہمدرد ، جماعت اسلامی ودیگر سیاسی وسماجی رہنماوٴں وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

بعدازاں مرحومہ کو مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی غربی تمام ذمہ داران نے عظیم بلوچ اورفرہاد گل کی والدہ کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفر ت اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔