کراچی، بھارت منصوبے کے تحت پاکستان میں فساد پھیل رہا ہے،غلام قادر سبحانی

جمعہ 9 جنوری 2015 17:44

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما غلام قادر سبحانی نے کہا ہے کہ بھارت منصوبے کے تحت پاکستان میں فساد پھیل رہا ہے۔ سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کھلی دہشت گردی ہے۔ سانحہ پشاور جیسے واقعات کے پیچھے بھی بھارتی ہاتھ کارفرماں ہے۔ اندرونی و بیرونی خطرات کا خاتمہ اتحاد امت سے ممکن ہوگا۔

تعلیمات نبوی کے بدولت ہی قومی اتحاد کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمانی الیون جی نیو کراچی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ غلام قادر سبحانی نے کہا کہ فتنہ تکفیر نے ہمیشہ مسلمانوں کی صفوں میں انتشار کو ہوا دی ہے۔

(جاری ہے)

مسلمان جب بھی دشمن کے مقابلے میں صف آراء ہوئے، دشمنوں نے اندرونی طور پر سازشیں کرکے ان کی قوت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

فتنوں سے محفوظ رہنے کے لیے اللہ سے تعلق کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعثت نبوی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے حکم کو رائج کرنا تھا۔ انبیاء کے رائج کردہ نظاموں سے انسانیت کو تحفظ ملا ہے۔ انبیاء کا راستہ ترک کرنے سے امن ملے گا اور نہ ہی عزت حاصل ہوسکتی ہے۔ غلام قادر سبحانی نے مزید کہا کہ یہود و نصاریٰ چاہتے ہیں کہ مسلمان ہمارے ماتحت رہے۔ مسلمان فرقہ واریت کے مرض سے نجات پانے کے لیے منہج نبوی پر تمسک اختیار کریں۔ تمام الجھنوں کا علاج اتحاد امت میں مضمر ہے۔ جس کا واحد راستہ تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :