فوجی عدالتوں کی حمایت میں وکلا اور تاجروں کی مال روڈ پر ریلی

جمعہ 9 جنوری 2015 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) فوجی عدالتوں کی حمایت میں وکلا اور تاجروں نے مال روڈ پر ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

لاہور میں مال روڈ پر ایڈووکیٹ آفتاب ورک کے زیر اہتمام انارکلی سیلیکر جی پی او چوک تک فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں وکلا کے علاوہ تاجروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وکلا کاکہنا تھا کہ دہشت گردوں کے جڑسے خاتمے کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور فوجی عدالتوں سے ہی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا وکلا نے یہ بھی کہاکہ فوجی عدالتوں کے خلاف باتیں کرنیوالے ملک سے دہشت گردی ختم نہیں کرنا چاہتے وکلا کی ریلی پرامن طور پر جی پی او چوک پہنچ کر منتشر ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :