معروف شاعر عبدالحفیظ ہوشیار پوری کی41 ویں برسی کل عقید ت واحترام سے منائی جائے گی

جمعہ 9 جنوری 2015 17:53

اسلام آباد / عارف والا ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) نامورمعروف شاعر عبدالحفیظ ہوشیار پوری کی41 ویں برسی کل 10جنوری بروز ہفتہ کونہایت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی حفیظ ہوشیار پوری 1912 کو انڈیا کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے وہ استاد شعراء تھے انہوں نے اردو زبان میں بہت نام پیدا کیا کالج مشاعرہ میں حفیظ ہوشیارپوری اور فیض نے 1929میں پہلی بار اکٹھے شرکت کی ۔10جنوری 1974کو دنیا سے رخصت کرگئے تھے