مستقبل میں ایس اے آر رپورٹ کی بناید پر کسی تدریسی پروگرام کے لئے وسائل حاصل کئے جاسکیں گے، ڈاکٹر کامران احسن

جمعہ 9 جنوری 2015 20:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) وفاقی اردویونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت سیلف اسسمنٹ رپورٹ (SAR)کی تیاری کے سلسلے میں ہونے والی ورکشاپ سے ڈاکٹر کامران احسن نے ایس اے آر کی اہمیت اوراس کے اہم نکات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، مستقبل میں ایس اے آر رپورٹ کی بناید پر کسی تدریسی پروگرام کے لئے وسائل حاصل کئے جاسکیں گے، ورکشاپ میں ایچ ای سی کی گائیڈلائنز کے مطابق ایس اے آر کی تیاری کے مختلف مراحل اورپیش آنے والی مشکلات کے تدراک کے لئے مجوزہ اقدامات پر بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مدنظر رکھتے ہوئے پلان کی تکمیل، وسائل کے حصول کے لئے تجاویز مرتب کرنے کے لئے ٹیم کی تشکیل بھی زیرغورآئی۔ ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کے صدور، پروگرام ٹیموں کے کنوینرزاورممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں شریک ممبران نے وقفہ سوالات کے دوران اپنے شعبے جات میں جاری پروگراموں کی تیاری کی جانے والی سلیف اسسمنٹ رپورٹ سے متعلق اموردریافت کئے۔