چھتر ، گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن اساتذہ اتحاد پینل کا الیکشن ورک مہم کے سلسلے میں ظہرانے کا بندوبست

جمعہ 9 جنوری 2015 20:49

چھتر ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن اساتذہ اتحاد پینل کا الیکشن ورک مہم کے سلسلے میں ایک ظہرانے کا بندوبست زیر نگرانی استاد برکت علی کھوسہ استاد عبد الطیف کھوسہ استاد سارنگ خان عمرانی نے کی جس میں مہمان خاص جی ٹی اے کے قائد مٹھا خان رند تھے اور ضلع نصیر آباد صدر امیدوار خان محمد سیال جنرل سیکرٹری کے امیدوار بیبرک عمرانی آگنائزر محمد سلیمان رند ڈپٹی آگنائزر نذیر احمد بھنگر آفس سیکرٹری کے امیدوار ظہور احمد کوار بابا اساتذہ حاجی فیض محمد سرپرہ سابق چیرمین حاجی عبد الففار کھوسہ سنیئر استاد شیر دل خان عمرانی سنیئر استاد حوران سابق جنرل سیکرٹری رحم علی عمرانی سنیئر استاد باز محمد پیچو ہا سنیئر استاد عبد النبی مگسی سنیئر ذولفقار صابر جاموٹ سنیئر استاد محمد ابراہیم کھوسہ سنیئر استاد وحید احمد کھوسہ سنیئر استاد خادم حسین کھوسہ سنیئر استاد عبد المالک کھوسہ سنیئر استاد محمد اکرم کھوسہ سنیئر استاد منظور حسین بھنگر سنیئر استاد مفتی سوالی خان کوار سنیئر استاد حضور بخش کھوسہ سنیئر استاد عزیزاللہ بہرانی سنیئر استاد منظور حسین بہرانی سنیئر استاد غلام مصطفی بھنگر سرکل امداد حسین دیگر سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کیا اس موقع پر جی ٹی اے کے قائد مٹھا خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہزاروں اساتذہ ہمارے اساتذہ اتحاد پینل پر اتفاق کرتے ہیں کیونکہ ہم نے کبھی کسی وقت کسی بھی اساتذہ کو مصیبت کے وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا ہے گرمی ہو سردی بارش ہو یا برف باری ہم اساتذہ کے جائز حقوق کے لئے دن رات جد و جہد کرتے آئے ہیں اساتذہ کی حقوق پر کسی بھی قسم کا نہ سودا کیا ہے نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے کیونکہ اساتذہ کا شعبہ پیغمبرانہ پیشہ ہے وہ ملک اور قوم کے مستقبل کے معمار پیدا کرنے والے شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں کسی دور میں اساتذہ کو معمولی معمولی کاموں کے لئے دفتروں کا چکر لگایا جاتا تھا ہم نے اساتذہ کا حال دیکھ کراساتذہ جائز حقوق کے لئے جی ٹی اے کا بنیاد رکھا آج کے دور میں اساتذہ دیگر محکموں سے زیادہ مراحات لے رہیں چند سالوں پہلے رکھے ہوئے پودے نے آج کے دور میں ایک درخت کا شکل اختیار کر لیا ہے کچھ استاتذہ دشمن عناصر اس درخت کو کاٹنے اور ان کی جڑیں اکھاڑنے کی کوشیش کر رہے ہیں اس درخت کی جڑیں اور درخت کی شاخیں ہم اساتذہ ہیں ہم کسی بھی صورت میں ان اساتذہ دشمن عناصر کو اپنے منصوبے میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے ہم اساتذہ دشمن عناصر کواساتذہ سے دھمکی کے ذریعے ووٹ لینے والو کو دوٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں چاہے وہ ہماری اس بات کو دھمکی سمجھ لیں یا اپنے لیئے نصیحت وہ راہ راست پر آجائیں نہیں تو ٹیرھی انگلی سے گھی ہمیں بھی نکالنا آتا ہے ضلع بھر کے تمام اساتذہ میں پروزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کو بغیر کسی دھونس دھمکی و دباؤ کے بغیر قلم و دوات پر 13جنوری کو ووٹ کریں تاکہ اساتذ کی حقوق کی جدو جہد جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :