مفتی محمدحیات قادری کا مفتی محمد حسن نقشبندی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:02

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)ڈیرہ مرادجمالی مرکزاہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ ڈیرہ مرادجمالی کے مہتمم جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب صدر مفتی محمدحیات قادری نے مفتی محمد حسن نقشبندی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے مفتی محمد حسن نقشبندی کی موت گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی اور گذشتہ چند دنوں سے حرا ہسپتال سکھر میں زیر علاج تھے انہوں نے کہا کے مفتی صاحب ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے جس کی وفات سے جماعت اہلسنت کو بہت نقصان ہوا ہے مفتی صاحب کے صاحبزادے مولانا شبیر احمد سے تعزیت کی گئی آخر میں مرحوم مفتی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی جس میں مولانا اقبال احمد قادری ،مولانا الہٰی بخش قادری،مولانا نثاراحمد قادری،مولانا رحیم بخش قادری ،مولانا ارشاد احمد نقشبندی ،پیر محمد اسحاق نقشبندی نے شرکت کی۔