سندھ میں کاشتکاروں کاگنے کی 182 روپے فی من قیمت نہ ملنے تک شوگر ملز کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) سندھ میں کاشتکاروں نے گنے کی 182 روپے فی من قیمت نہ ملنے تک شوگر ملز کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب صدر آباد گاربورڈ ذوالفقار یوسفانی کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ میں تاخیر اور گنے کی قیمت 182 کے بجائے محض 155 روپے دیئے جانے سے کاشتکار وں کو نقصان ہوا ہے اس لیئے احتجاج جاری رہے گا۔گزشتہ روز شوگر ملز نے ہڑتال تو ختم کر دی تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک گنے کے نرخ 155 روپے ہی دیئے جانے کا اعلان کیاتھا۔آباد گاروں کا کہنا ہے کہ شوگر ملرز کا مقابلہ عدالت میں اور سڑکوں پر احتجاج سے کیا جائیگا۔گنے کے کاشت کاروں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ گنے کی مقررہ امدادی قیمت 182 روپے پر عمل درآمد کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :